[ad_1]
سندھ کے ضلع دادو میں شوہر نے اپنی بیوی کو قید کر رکھا تھا جسے بازیاب کروالیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دادو کی رند کالونی سے گھر میں قید خاتون کو بازیاب کروالیا گیا، خاتون کو گھر والوں نے بازیاب کروایا تھا، بعد میں اطلاع دی گئی۔
خاتون کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کے داماد نے بیٹی کو ہاتھ پاؤں باندھ کر رکھا تھا، ملنے بھی نہیں دیتا تھا تھا۔
پولیس کے مطابق جب اطلاع دی گئی تو مکمل سیکیورٹی کے ساتھ مدد فراہم کی گئی، جبکہ خاتون کے شوہر اور ساس سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
[ad_2]