[ad_1]

عمران خان کو جیل میں ڈالا جاتا تو وہ رو پڑتے، سعید غنی

وزیر محنت سندھ سعید غنی نے دعویٰ سے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو جیل میں ڈالا جاتا تو وہ رو پڑتے۔

کورنگی کراچی میں جلسے سے خطاب میں سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہر قائد میں اپنا میئر لانے جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں 30 نومبر کو نشتر پارک میں پپیپلز پارٹی کا جلسہ ہوگا۔

سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ملک کے اگلے وزیراعظم ہوں گے۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ کراچی میں اس وقت ہمارے ارکان قومی اسمبلی کی تعداد 5 ہے جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کے 4 ایم این ایز ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر لیاری میں عمران خان الیکشن لڑتے تو کراچی میں پی پی ایم این ایز کی تعداد 6 ہوچکی ہوتی۔

سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ عمران خان اسلام آباد نہیں آئے گا، میں نے یہ پہلے ہی کہا تھا۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو جیل میں ڈالا جاتا تو یہ رو پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ گوگی اور گوگے عمران خان کے فرنٹ مین تھے، سابق وزیراعظم پر کرپشن کے کیس ہونے چاہئیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *