آزاد کشمیر میں 31 سال بعد بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹوں کی گنتی کے بعد غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ آنا شروع ہوگیا۔

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں حکمران جماعت تحریک انصاف کو بلدیاتی الیکشن میں شکست کا سامنا کرنا پڑگیا۔

میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کے 36 میں سے 26 وارڈز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیا، جس کے مطابق  مسلم لیگ ن 8 وارڈز میں کامیابی کے بعد سب سے آگے ہے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مظفر آباد میں  پیپلز پارٹی کو بھی چھ نشستیں مل گئیں، تحریک انصاف چھ نشستوں پر کامیاب  ہوئی۔

مظفر آباد کے غیر حتمی غیر سرکاری نیتجے کے مطابق  پانچ نشستوں سے آزاد امیدوار اور ایک سے مسلم کانفرنس کو کامیابی ملی ہے۔

جہلم ویلی میں حکومت اور اپوزیشن میں کڑا مقابلہ ہے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق جہلم ویلی ضلع کونسل کی اٹھارہ میں سے گیارہ نشستوں کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف 6، مسلم لیگ ن 3 اور پیپلز پارٹی 2 نشستوں پر کام یاب ہوئی۔

 چھ سو چودہ بلدیاتی نشستوں پر 2 ہزار 7 سو 25 امیدوار میدان میں ہیں، جبکہ 19 امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ کونسلر منتخب ہوچکے ہیں۔



Leave a Reply

Your email address will not be published.