[ad_1]

عمران خان—فائل فوٹو
عمران خان—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ناانصافی پر اعظم سواتی کا غصہ اور مایوسی جائز ہے، حیران ہوں ہم کتنی تیزی سے فاشسٹ ریاست کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

اعظم سواتی کی گرفتاری کے حوالے سے عمران خان نے سوشل میڈیا پر پیغام میں لکھا ہے کہ حراست میں تشدد اور بلیک میل کرنے کی سینیٹر سواتی اور ان کی اہلیہ کی ویڈیو ان کے اہلِ خانہ کو بھیجنے کی تکلیف کو کوئی کیسے نہیں سمجھ سکتا؟

عمران خان نے لکھا ہے کہ اعظم سواتی کی حمایت میں سینیٹرز کی اپیلوں کے 15 دن سے زیادہ گزرنے کے باوجود سپریم کورٹ کے دروازے ان کے لیے بند رہے۔

سابق وزیرِ اعظم نے مزید لکھا ہے کہ وہ (اعظم سواتی) ٹویٹ کرکے دوبارہ گرفتار ہو گئے، اس ریاستی فاشزم کے خلاف سب کو آواز اٹھانی ہو گی۔

واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے چک شہزاد کے فارم ہاؤس سے آج صبح متنازع بیان پر گرفتار کیے گئے تحریکِ انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف تضحیک اور پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *