فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے اعظم سواتی کے پاک فوج کے افسران کے خلاف نازیبا الفاظ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو پیش کریں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اعظم سواتی نے اپنے وقت میں غریب لوگوں کے ساتھ فرعونیت دکھائی تھی، اس قسم کے بیانات کا مقصد دشمن ممالک کو خوش کرنا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی کے معاملے پر سینیٹ کی خصوصی کمیٹی میں اعظم سواتی ایک مرتبہ بھی نہیں آئے، وہ صرف سوشل میڈیا پر باتیں کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی کی جانب سے پاک فوج کے افسران کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی نے پاک فوج کے اعلیٰ افسران کو سوشل میڈیا پر گالیاں دیں، انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور میجر جنرل فیصل نصیر کے خلاف بھی نازیبا زبان کا استعمال کیا۔

اعظم سواتی نے سوشل میڈیا پر میجر جنرل فیصل نصیر کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو قیمت ادا کرنی پڑے گی، میں ہر فورم پر آپ کے خلاف جاؤں گا۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *