[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

راولپنڈی میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ اور پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے لیے بھرپور سیکیورٹی دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

یہ فیصلہ لاہور میں قائم مقام آئی جی پنجاب کنور شاہ رخ کی زیرِ صدارت منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں راولپنڈی میں لانگ مارچ اور ٹیسٹ میچ کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔

قائم مقام آئی جی پنجاب کنور شاہ رخ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ کے شرکاء اور کھلاڑیوں سمیت تمام غیر ملکی مہمانوں کو سیکیورٹی دی جائے گی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ راولپنڈی میں لانگ مارچ اور کرکٹ میچ کے پیشِ نظر ٹریفک کا متبادل پلان تشکیل دیا جائے، کسی شاہراہ کو غیر ضروری طور پر بند نہ کیا جائے ۔

قائم مقام آئی جی پنجاب کنور شاہ رخ نے یہ بھی کہا کہ اس دوران لاہور اور ملحقہ علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ، سوئپ اور کومبنگ آپریشنزجاری رکھے جائیں گے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *