فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی فتح کے دن شروع ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ پی ڈی ایم کی سیاست دفن ہوگئی، الٹی گنتی شروع ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ نئے تعینات ہونے والے ذمہ داران کو مبارکباد دیتا ہوں، فوج کا فیصلہ ہے وہ سیاست سے دور رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک قبل از وقت الیکشن میں جائے گا، صاف اور شفاف الیکشن ہوں گے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ کل تین بجے لال حویلی میں پریس کانفرنس کروں گا۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *