[ad_1]

نوشہرو فیروز، پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کے گھر پر لڑکی کے رشتے داروں کی فائرنگ، 2 زخمی

نوشہرو فیروز میں ٹھارو شاہ کے قریب پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ لڑکی کے رشتے داروں نے کی، جس میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لڑکی کے رشتے دار نے لڑکے کی بہن کو بھی اغوا کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ، اغوا کے معاملے پر 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق جوڑے نے 4 ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *