[ad_1]

آرمی چیف کی تعیناتی، وزیرِ اعظم ہاؤس میں اجلاس شروع

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر اہم اجلاس وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں شروع ہو گیا۔

حکومتی اتحادی جماعتوں کے رہنما اجلاس میں شریک ہیں۔

وزیرِ اعظم ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں امین الحق، طارق بشیر چیمہ، مولانا اسعد محمود، شاہ زین بگٹی، اسرار ترین شریک ہیں۔

وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل، وفاقی وزیر شیری رحمٰن، وزیرِ اعظم کے مشیر عون چوہدری، مشیرِ قانون ملک شہادت، سینیٹر طلحہٰ محمود، ریاض پیرزادہ اور چوہدری سالک حسین بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

گزشتہ روز بھی اہم عسکری تقرریوں کے بارے میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزراء اور اتحادیوں سے صلاح مشورے کیے تھے۔

اس موقع پر اتحادیوں نے وزیرِ اعظم سے کہا کہ آپ پر مکمل اعتماد ہے، مشاورت کرنے پر شکریہ، ہر فیصلے میں آپ کے ساتھ ہیں۔

آصف زرداری، مولانا فضل الرحمٰن، چوہدری شجاعت، بلاول بھٹو زرداری، خالد مگسی، خالد مقبول صدیقی، اختر مینگل، آفتاب شیر پاؤ، شاہ زین بگٹی، شاہد خاقان عباسی، چوہدری سالک حسین، خرم دستگیر، عطاء تارڑ، مریم اورنگزیب اور پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی آپ کا آئینی حق ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس کے دوران حکومتی اتحادیوں نے وزیرِ اعظم پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ہر فیصلے میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس حوالے سے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے بتایا تھا کہ سمری پر فیصلہ آج ہو جائے گا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *