[ad_1]

عمران خان—فائل فوٹو
عمران خان—فائل فوٹو

بینکنگ کورٹ اسلام آباد نے ممنوعہ فنڈنگ کیس اور فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت مقدمے میں سابق وزیرٍِ اعظم عمران خان سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 14 دسمبر تک توسیع کر دی۔

سابق وزیرِ اعظم عمران خان سمیت دیگر ملزمان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے کی۔

دورانِ سماعت عدالت میں پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی، شریک ملزمان سردار اظہر، سید یونس، حامد زمان، طارق شفیع، سیف اللّٰہ نیازی اور عامر محمود کیانی پیش ہوئے۔

عمران خان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عمران خان پہلے عدالت میں پیش ہوتے رہے ہیں، طبیعت کی ناسازی کے باعث پیش نہیں ہو سکے، آج کے لیے انہیں استثنیٰ دیا جائے۔

عدالت نے عمران خان اور فیصل مقبول کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کر لی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *