وزیرِ اعظم شہباز شریف 25 نومبر کو دورۂ ترکیہ پر جا سکتے ہیں، ان کو 25 اور 26 نومبر کو دورے کی دعوت دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کو دورۂ ترکیہ کی دعوت ترک صدر رجب طیب اردگان نے دی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیرِ اعظم پاک نیوی کی ترکیہ کے تعاون سے بنائی گئی فریگیٹ کی تقریب میں شرکت کریں گے، فریگیٹ کا افتتاح وزیرِ اعظم اور ترک صدر مشترکہ طور پر کریں گے۔

ذرائع نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف ترک ہم منصب سے ملاقات بھی کریں گے اور ترکیہ میں بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ترکیہ روانگی سے قبل اہم تعیناتی کا معاملہ بھی وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ایجنڈے میں شامل ہے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *