[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کاکہنا ہے کہ جمعےکی صبح سے فیض آباد میں خیمہ بستی لگا دی جائے گی، ملک کے مختلف ممالک سے خیمہ بستی میں لوگ شامل ہوں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ فیض آباد پر عمران خان کا اسٹیج لگایا جائے گا، مشاورت کر لی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں تحریک انصاف کے رہنما پہنچے ہوئے ہیں، حکومت عوام کی طرف توجہ دیتی تو معیشت کی تباہی نہ ہوتی۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع راولپنڈی میں ہونے جا رہا ہے۔

اسد عمر کا مزید کہنا ہے کہ انتشار سے نکلنے کا راستہ صرف انتخابات کا اعلان ہے، معیشت کی تباہی سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان گولیاں کھانے کے باوجود ڈٹے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دی ہے۔

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ جنہوں نے انہیں مارنے کی کوشش کی وہ ابھی بھی وہیں بیٹھے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھ پر 23 ایف آئی آرز کاٹی گئیں، مجھے ایسے رکھا گیا جیسے غدار ہوں، مجھ پر ایسے ظلم کیا گيا جیسے پاکستانی نہیں ہوں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *