[ad_1]
مسلم لیگی رہنما ناصر بٹ نے تسنیم حیدر کے خلاف لندن کے گرین فورڈ پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرا دی۔
ناصر بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس تسنیم حیدر سے اس کے دعوے کے ثبوت طلب کرے اور اسے بلا کر تحقیقات کی جائے۔
لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو جواب دینا ہوگا، لندن میں جھوٹ بول کر بچا نہیں جا سکتا، پولیس بھی ان سے پوچھےگی اور میں بھی انہیں کورٹ لے کر جاؤں گا۔
واضح رہے کہ تسنیم حیدر نے اعتراف کیا ہے کہ نواز شریف اور ناصر بٹ سے ملاقاتوں کا انہوں نے جو دعویٰ کیا ہے اس کا اُن کے پاس کوئی ثبوت موجود نہیں۔
تسنیم حیدر نے دعویٰ کیا کہ دو سے تین دن میں نواز شریف اور ناصر بٹ گرفتار ہو جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے کہہ دیا ہے کہ میری گواہی ہی کافی ہوگی۔
تسنیم حیدر نے دعویٰ کیا کہ ناصر بٹ نے انہیں بتایا تھا کہ کینیا میں وقار اور خرم ان کے آدمی ہیں اور ارشد شریف کا قاتل کینیا میں ہی چھپا ہے۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ عمران خان پر فائرنگ کرنے والا ایک شوٹر بھی کینیا پہنچ چکا ہے۔
[ad_2]