[ad_1]
پروین رحمٰن قتل کیس میں ملزمان کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں منظور کر لی گئیں۔
سندھ ہائی کورٹ نے پروین رحمٰن قتل کیس میں سنائی گئی سزاؤں کو کالعدم قرار دے دیا۔
سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ پروین رحمٰن قتل کیس کے ملزمان دوسرے کیسز میں مطلوب نہیں تو رہا کر دیا جائے۔
ملزمان میں رحیم سواتی، امجد حسین، ایاز سواتی اور احمد حسین شامل ہیں۔
واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے دسمبر 2021 میں ملزمان کو2،2 بار عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
واضح رہے کہ اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمٰن کو 2013ء میں کراچی کے علاقے منگھو پیر میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے اس وقت فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جب وہ دفتر سے اپنے گھر واپس جا رہی تھیں۔
24 اپریل 2018ء کو ڈائریکٹر اورنگی پائلٹ پروجیکٹ اور سماجی کارکن پروین رحمٰن کے قتل کی تحقیقات کے لیے قائم کی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اپنی حتمی تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی تھی۔
[ad_2]