فائل فوٹو

مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ تسنیم حیدر سے رابطہ ہوگیا اور انہیں شامل تفتیش کرلیا گیا ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی قیادت عمران خان کو قتل کرنے اور مذہبی منافرت کے حوالے سے بیانات دے چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تسنیم حیدر کے اقبالی بیان کے بعد ن لیگ کی قیادت سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔

عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ مذہبی منافرت پر کچھ ن لیگی رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج ہوئے اور گرفتار بھی ہوئے ہیں۔

سرفراز چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر آباد واقعہ کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا ہے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *