[ad_1]

پاکستان کے مسائل 3 بڑی جماعتوں کے ہوس اقتدار نے بڑھا دیے ہیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہوس اقتدار نے ملکی مسائل بڑھا دیے ہیں۔

لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ عشروں سے جاری کشکول مشن سے ملک معاشی طور پر بہت کمزور ہوچکا۔

انہوں نے کہا کہ تینوں بڑی سیاسی پارٹیاں ملک کو معاشی مسائل سے نکالنے میں ناکام رہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ آنے والی نسلیں اسٹیٹس کو کے سہولت کاروں کو معاف نہیں کریں گی، عوام اسلامی نظام کے لیے اپنے ووٹ کی طاقت کو استعمال کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی ہوس اقتدار نے ملکی مسائل بڑھا دئے، جماعت اسلامی سود، کرپشن، مہنگائی کے خاتمے کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *