[ad_1]

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے  چیف سیکریٹری کو خط لکھتے ہوئے کہا کہ 27 نومبر کو ہر صورت انتخابات کروائے جائیں۔

سردار تنویر الیاس نے اپنے خط میں کہا کہ حکومت نے 27 نومبر کے بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو تمام وسائل مہیا کردیے۔

خط میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان نے سیکیورٹی فورسز فراہم کرنے کے لیے کوئی واضح پالیسی نہیں دی، اس مرحلے پر الیکشن ملتوی ہونا کسی صورت حکومتی پالیسی نہیں۔

سردار تنویر الیاس نے کہا کہ 27 نومبر کو ہر صورت انتخابات کروائے جائیں، حکومت کے پاس موجود تمام وسائل الیکشن کمیشن کے ڈسپوزل پر رکھ دیے جائیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *