[ad_1]
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ امت مسلمہ کے لیے مفتی رفیع عثمانیؒ کی بہت خدمات ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ مفتی رفیع عثمانیؒ بہت بڑے عالم دین تھے۔
انہوں نے کہا کہ مفتی رفیع عثمانیؒ نے بہترین سہولتوں سے آراستہ ادارہ بنایا۔
واضح رہے کہ مفتیٔ اعظم پاکستان، دارالعلوم کراچی کورنگی کے رئیس مفتی محمد رفیع عثمانیؒ کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔
دارالعلوم کراچی کورنگی میں مفتی رفیع عثمانیؒ کی نمازِ جنازہ ان کے بھائی مفتی تقی عثمانی نے پڑھائی۔
نمازِ جنازہ میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، پی ڈی ایم و جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمٰن، امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن، علمائے کرام اور دیگر سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
مفتی محمد رفیع عثمانیؒ جمعے کی شب طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔
ان کے قریبی عزیز و اقارب اور فیملی کے بعض افراد کی بیرونِ ملک سے پاکستان واپسی میں تاخیر کے باعث نمازِ جنازہ کے اعلان میں تاخیر کرنا پڑی۔
[ad_2]