[ad_1]
خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ورکرز کنونشن میں کارکنوں نے مقامی ایم این اے ساجد مہمند کے خلاف نعرے لگا دیے۔
ایم این اے ساجد مہمند کے خلاف نعرے بازی کا واقعہ پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک کی تقریر کے دوران پیش آیا۔
کنونشن کے دوران ناراض کارکنوں کو اندر جانے سے روکا گیا تھا۔
ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف مضبوط قوت بن گئی ہے، ضمنی انتخابات میں جیت ثابت کرتی ہےعوام عمران خان کے ساتھ ہیں۔
پرویزخٹک کا کہنا تھا کہ کل جو لوگ امریکا کے خلاف تھے، آج اور ان سے خیرات مانگتے ہیں، جس طرح حکمرانی چل رہی ہے سو سال تک خوشحالی اور ترقی نہیں دیکھ سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں نا اہل کہنے والے تجربہ کار حکومت نے مہنگائی کہاں تک پہنچائی، گیس بجلی اور پیٹرول کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں، عمران خان نے بجلی اور پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے سے انکار کیا۔
[ad_2]