[ad_1]

26 نومبر امپائر کی انگلی اُٹھے  بغیر گزر جائے گی،  مریم اورنگزیب

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 26 نومبر بھی امپائر کی انگلی اُٹھنے اور آپ کی نیپیاں بدلے بغیر گزر جائے گی، 26 نومبر کو پنڈی، اسلام آباد نہیں یو اے ای اور لندن کی عدالت کے ٹکٹ کٹوائیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان آپ کی سیاست، سازش اور تماشہ ختم، عمران صاحب کا جھوٹا آزادی مارچ 2014  کے دھرنے کی طرح فلاپ سین ہونے کی تاریخ ہے۔

وزیر اطلاعات  نے کہا کہ 26 نومبر کی تاریخ تماشہ ختم ہونے کی تاریخ ہے، عمران خان نے یو اے ای، برطانیہ میں مقدمہ دائر کرنے کی تاریخ نہیں بتائی، کس کیلئے اور کیوں یہ تماشہ کیا؟

مریم اورنگزیب نے کہا کہ جھوٹی آزادی کے جھوٹ نے بے گناہوں کی جان لی، بچوں کو یتیم کر دیا، صحافی شہید ہوئے، قومی مفادات سے کھیل کھیلا، خارجہ پالیسی تباہ کی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *