[ad_1]
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے جدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عمرے کے باعث غیر معمولی رش کے پیش نظر اہم ہدایات جاری کی ہیں۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق جدہ ایئرپورٹ پر غیر معمولی رش کے باعث پی آئی اے سمیت دیگر چند بڑی ایئرلائنز کی پروازیں حج ٹرمینل منتقل کردی گئی ہیں۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق آپریشن منتقلی کا آغاز پی آئی اے کی پرواز پی کے741 سے ہوگا، جو مقامی وقت کے مطابق رات 10بجے جدہ سے روانہ ہوگی۔
ترجمان کے مطابق دوسری پرواز پی کے 842 سمیت تمام پروازیں حج ٹرمینل سے آپریٹ کی جائیں گی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی تمام پروازوں کی آمد اور روانگی آج رات 8 بجے سے حج ٹرمینل سے ہوگی۔
پی آئی اے ترجمان کے مطابق ممکنہ رش سے بچنے کے لیے مسافروں سے درخواست ہے کہ وہ اپنی پرواز سے 5 گھنٹے قبل حج ٹرمینل پر پہنچیں۔
[ad_2]