[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ناقص کھانا کھلانے پر پنجاب پولیس نے ’دال اے دال اے صبح شام دال ہے‘ کے نعرے لگادیے۔

لانگ مارچ کے لیے پنجاب بھر سے بلائی جانے والی پولیس نفری کی وڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔

پنجاب کے مختلف اضلاع سے پنجاب پولیس کو راولپنڈی بلا کر ہوٹلز اور شادی ہالز میں ٹھہرایا گیا ہے۔

ناقص کھانے اور ناکافی انتظامات پر پنجاب پولیس کی نفری پھٹ پڑی اور اس نے نعرے لگانے شروع کردیے۔

پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے لیے سیکیورٹی کے نام پر کروڑوں روپے کا اعلان کیا گیا لیکن ہمیں کیڑے والی دال کھلائی جارہی ہے۔

ویڈیو میں پولیس اہلکار اعلیٰ افسران سے ناقص کھانے کے انتظامات پر نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے نظر آرہے ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *