[ad_1]
سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہینِ عدالت کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو شواہد پر جواب دینے کے لیے مہلت دے دی۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے توہینِ عدالت کیس کی سماعت کی۔
وزارتِ داخلہ کے وکیل نے عمران خان کے جواب پر عدالت میں ویڈیوز اور دستاویزی شواہد جمع کرا دیے۔
چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ سپریم کورٹ توہینِ عدالت کا اختیار محتاط ہو کر استعمال کرتی ہے، اگر ہمارے احکامات کی توہین ہو تو پھر کارروائی کرتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے تفصیلی جواب جمع کرایا ہے، امید ہے انہوں نے درست اور حقائق پر مبنی جواب جمع کرایا ہو گا، ہم فی الحال کوئی حکم جاری نہیں کر رہے۔
عدالتِ عظمیٰ نے عمران خان کو شواہد پر جواب دینے کا وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔
[ad_2]