[ad_1]

(ن) لیگی وفد کی اتحادی رہنماؤں سے ملاقاتیں، اہم تقرری پر گفتگو

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے (ن) لیگ کے وفد کے ہمراہ اتحادی رہنماؤں سے ملاقات کرکے اہم تقرری، پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور ملکی سیاست پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے لیگی وفد کے ہمراہ سابق صدر آصف علی زرداری، وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقاتیں کیں۔

رپورٹس کے مطابق ملاقات میں (ن) لیگ کے وفد نے اتحادی رہنماؤں تک نواز شریف کا اہم پیغام بھی پہنچایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحاد نے آئندہ دنوں ہونے والی اہم تعیناتی کے حوالے سے بھی باقاعدہ مشاورت شروع کردی ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *