[ad_1]
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ کے گھر ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے کارروائی کی جس کی وجہ بھی سامنے آگئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے ساتھ اس کارروائی میں اینٹی انکروچمنٹ پولیس بھی موجود تھی۔
پولیس نے بتایا کہ حلیم عادل شیخ کے خلاف گلشن معمار میں زمین پر قبضے سے متعلق کیس ہے اور اسی کیس کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے گئے۔
پولیس نے بتایا کہ حلیم عادل شیخ کے خلاف گلشن معمار تھانے میں گزشتہ روز مقدمہ درج ہوا، مقدمے میں اقدام قتل اور دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق مقدمہ ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی حکام کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ اراضی پر قبضہ واگزار کروانے کے دوران فائرنگ اور ہنگامہ آرائی پر درج ہوا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ مقدمہ درج ہونے کی بنا پر ضلع ویسٹ پولیس حلیم عادل شیخ کی رہائش گاہ آئی، پولیس تاحال کسی بھی شخص کو حراست میں نہیں لے سکی۔
[ad_2]