[ad_1]
انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے انتخابات میں کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم نے میدان مار لیا، فورم کے 6 میں سے 4 عہدیدار اور مجلس عاملہ میں 15 میں سے 10 ارکان انتخابات میں کامیاب ہوگئے۔
پروفیسر ڈاکٹر صالحہ رحمان 302 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوگئیں جبکہ ان کے مقابلے میں ٹیچرز الائنس فار گُڈ گورننس کی ڈاکٹر ثمر سلطانہ نے 271 ووٹ حاصل کیے۔
نائب صدر کے لیے کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم کے سید غفران عالم 316 ووٹ لے کر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں ٹیچرز الائنس فار گُڈ گورننس کے محسن علی نے 269 ووٹ حاصل کیے۔
سیکریٹری کے لیے کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم کے سید فیضان الحسن نقوی 301 ووٹ لے کر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں عتیق رزاق نے 272 ووٹ حاصل کیے۔
خازن کے عہدے کے لیے ٹیچرز الائنس فار گُڈ گورننس کے ڈاکٹر محمد علی 310 ووٹ لے کر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں معیز خان نے 266 ووٹ حاصل کیے۔
جوائنٹ سیکریٹری کے لیے کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم کے ذیشان اختر 356 ووٹ لے کر جبکہ ٹیچرز الائنس فار گُڈ گورننس کے اسد خان تنولی 316 ووٹ لے کر منتخب ہوئے جبکہ مجلس عاملہ کے اراکین میں حارث شعیب نے سب سے زیادہ ووٹ 458 ووٹ حاصل کیے۔
کامیاب ہونے والے مجلس عاملہ کے اراکین میں عبدالجبار خان، حنا خان، حمیرا کنول، انتخاب الفت، معروف بن رؤف، محمد زبیر، نائلہ عثمان، ندا علی، خالد جمال صدف فاطمہ، صادق علی خان، تحسین اقبال، وقار احمد اور ذیشان اقبال کامیاب ہوئے۔
دریں اثناء شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے نومنتخب صدر، سیکریٹری اور دیگر منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
[ad_2]