[ad_1]
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ میں مرنے والے شہری معظم کو عمران خان کے ٹرک سے ایلیٹ اہلکار کے ہتھیار کی گولی لگی، جس شخص نے عمران خان پر فائر کیا اس کی گولی معظم کو نہیں لگی۔
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ جن لوگوں نے کپڑے اتارنے اور برہنہ کرنے کے بیانات دیے، ان کی کیا ساکھ ہے؟
فیصل واوڈا نے تین پارٹی لیڈروں کو سانپوں سے تشبیہ دے کر کہا تین سانپوں نے عمران خان کی وزارتِ عظمیٰ میں وزیراعظم ہاؤس کے اندر آرمی چیف کو عمران خان کے خلاف بھڑکایا، میں نے آرمی چیف سے کہا کہ عمران خان ایسے نہیں، ان کی باتوں میں نہ آئیں۔
انہوں نے کہا کہ تینوں سانپ وزیراعظم بننے کے امیدوار ہیں، تین سانپ، کچھ کیڑے، دو خاص لوگوں نے پارٹی کو نقصان پہنچایا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان کو سمجھ نہیں آرہا کہ ان سے کون کام لے رہا ہے، فواد چوہدری ایسی چیز کا دفاع کر رہے ہیں کہ اپنی بات کہنے کیلئے مزید جھوٹ بولنا پڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کیلئے مئی اور پی ڈی ایم والے اکتوبر کہہ رہے ہیں، کچھ کیڑے بھی ہیں جن کے پاس بیڑی پینے کے پیسے بھی نہیں۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے کہا تھا ارشد شریف کا لیپ ٹاپ اور فون نہیں ملے گا نہیں ملا۔
[ad_2]