[ad_1]
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ توشہ خانہ ہو یا قومی خزانہ حکمرانوں کا رویہ ہمیشہ مجرمانہ رہا۔
لاہور سے جاری اپنے بیان میں سراج الحق نے کہا کہ اقتدار کے ایوانوں سے ایسی کہانیاں آ رہی ہیں کہ ملک دنیا میں تماشا بن گیا ہے۔ حکمران اشرافیہ کے نام پاناما لیکس اور پنڈورا پیپرز کی زینت بنے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے اربوں کے قرضے لیے اور معاف کروائے۔ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی سیاست آرمی چیف کی تعیناتی کے گرد گھوم رہی ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ حکمران جماعتیں جمہوریت کی مضبوطی چاہتی ہیں تو سنجیدگی دکھائیں۔ الیکشن ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ ہے۔ انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات ضروری ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو مالی اور انتظامی لحاظ سے خود مختاربنانا ہو گا۔
[ad_2]