[ad_1]
سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ خان کی دوست فرح خان اور شہزاد اکبر کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے مطالبے کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔
قرار داد مسلم لیگ ن کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔
قرار داد کے متن کے مطابق سعودی ولی عہد سے تحفے میں ملی گھڑی فروخت کر کے ریاست کا مذاق بنایا گیا، عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ملنے والے قیمتی تحائف ریاست کی ملکیت تھے۔
متن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے قیمتی تحائف فروخت کر کے وزیرِ اعظم کے منصب کی توہین کی ہے۔
قرار داد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فرح خان اور شہزاد اکبر کے ریڈ وارنٹ جاری کیے جائیں۔
[ad_2]