[ad_1]

عمران خان کو 4 گولیاں نہیں لگیں، بات غلط ہو تو استعفیٰ دوں گا، رانا ثناء اللّٰہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے عمران خان سے متعلق اپنا دعویٰ غلط ثابت ہونے پر استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے گفتگو میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ وہ آج بھی اپنی بات پر قائم ہیں کہ عمران خان کو چار گولیاں نہیں لگیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے زخموں کی تحقیقات کےلیے آزاد میڈیکل بورڈ بنایا جائے۔

وزیر داخلہ نے دوران گفتگو کہا کہ اگر عمران خان کو 4 گولیاں لگنا ثابت ہوجائے تو وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر میری بات درست ثابت ہوجائے تو عمران خان سیاست چھوڑ دیں۔

صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف قتل کیس پر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ انہیں 6 آدمی مل جائیں تو وہ 6 گھنٹوں میں حقائق سامنے لے آئیں گے۔

وزیر داخلہ نے 6 آدمیوں کے نام بتائے اور کہا کہ ارشد شریف قتل کیس میں تفتیش کے لیے ہمیں فیصل واوڈا، مراد سعید، طارق وصی، سلمان اقبال، وقار اور خرم تفتیش کے لیے مل جائیں تو وہ سارے حقائق سامنے لے آئیں گے ۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *