[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ساہیوال میں ڈی آئی جی گوہر نفیس کے بھائی خاور نفیس کے گھر سے ڈاکو پیسے اور زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گلشن نور میں 6 ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بناکر پیسے اور سونے کے زیورات لوٹے۔

اطلاع پر پولیس اور فارنزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلیے۔

دوسری جانب لاہور کے علاقے گجرپورہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

ڈیفنس میں ڈولفن اسکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ادھر شیخوپورہ میں مبینہ طور پر چھت سے گرایا گیا خواجہ سرا اسپتال میں جاں بحق ہوگیا، پولیس نے واقعہ کے مقدمہ درج کرلیا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *