[ad_1]
پروفیسر محمد افضال کو ڈائریکٹر جنرل انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ کا اضافی چارج دے دیا گیا۔
سندھ حکومت نے ڈائریکٹر پرائیویٹ انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن ایسوسی ایٹ پروفیسر محمد افضال کو ڈائریکٹر جنرل انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ کا اضافی چارج تفویض کردیا ہے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
محمد افضال نے جامعہ کراچی سے ایم فل کیا ہوا ہے، وہ گزشتہ 5 سال سے زائد عرصہ سے ڈائریکٹوریٹ میں بحیثیت ڈائریکٹر ایڈمن اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
اس سے قبل انہوں نے 15 سال سے زائد عرصہ تک ڈی جی کالجز سندھ میں اپنی خدمات انجام دیں۔
[ad_2]