راجہ بشارت— فائل فوٹو 

کابینہ کمیٹی لاء اینڈ آرڈر پنجاب کے اجلاس میں لانگ مارچ میں آتش بازی کا سخت نوٹس لے لیا گیا اور آئندہ اس کے سدباب کی ہدایت دی گئی۔

پنجاب کے وزیرِ پارلیمانی امور راجہ بشارت کی زیرِ صدارت کابینہ کمیٹی لاء اینڈ آرڈر کا اجلاس ہوا، جس میں لانگ مارچ کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔

لانگ مارچ کا آج ایک پروگرام کھاریاں اور دوسرا فیصل آباد میں ہو گا۔

اس حوالے سے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ فیصل آباد میں سیکیورٹی کے لیے 3500 پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

راجہ بشارت نے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ پولیس اور انتظامیہ کی کارکردگی کی تعریف بھی کی۔

اجلاس میں لانگ مارچ میں ریڑھیوں سمیت غیر متعلقہ افراد کی نقل و حرکت روکنے کی بھی ہدایت دی گئی۔

راجہ بشارت نے کہا کہ راولپنڈی میں لانگ مارچ کی تاریخ اور پلان کا تعین قبل از وقت کیا جائے گا۔

وزیرِ پارلیمانی امور کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی قیادت سے رابطہ کر کے پلان کا حتمی فیصلہ کریں گے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *