—فائل فوٹو

ملتان میں چوری کے الزام میں گرفتار ملزم کے دورانِ تفتیش مبینہ طور پر لڑکی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ملتان پولیس کے مطابق خانیوال روڈ پر دکان سے نقد رقم کی چوری پر ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا، جسے گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا۔

ملزم نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے بتایا کہ چند سال قبل جنس تبدیل ہو گئی تھی، پہلے نام خالد تھا، پھر ثمینہ رکھا گیا۔

ملزم نے بتایا کہ شناختی کارڈ پر اپنا نام اب تک درست نہیں کرایا، جنس کی تبدیلی کے بعد بیوی نے چھوڑ دیا۔

عدالت نے ملزم کی جنس کا تعین کرنے کے لیے میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دے دیا ۔

ملتان جیل کے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو جیل منتقل کر دیا گیا ہے اور الگ بیرک میں رکھا گیا ہے۔

ملتان پولیس کےمطابق ملزم کا چوری سمیت کسی جرم کا سابقہ ریکارڈ موجود نہیں ہے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *