پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو سیکیورٹی تھریٹس کے باعث سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر ان کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچے۔

سی سی پی او لاہور نے عمران خان کی رہائش گاہ کے اطراف کا جائزہ لیا۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر اور مشیر داخلہ عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ عمران خان پر ممکنہ حملے کے خدشے پر ان کی سیکیورٹی بڑھائی گئی ہے۔

مشیر داخلہ اور سی سی پی او لاہور نے زمان پارک میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ مشیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی میں وفاقی اداروں کو اس لیے شامل نہیں کیا کیونکہ عمران خان کو ان کے سربراہ پر شک ہے۔

اس سے قبل عمران خان کی رہائش گاہ پر سیکیورٹی مزید سخت کرکے اسے نوگو ایریا بنا دیا گیا۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *