[ad_1]

کسی کو باہر سے آرمی چیف تو نہیں لگانا ہے، قمر زمان کائرہ

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ کسی کو باہر سے آرمی چیف تو نہیں لگانا ہے، پانچ سینئر جنرلز میں سے ہی کسی کو آرمی چیف لگایا جائے گا۔

 جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں،  عمران جن پر الزام لگا رہے ہیں ان کے ساتھ چار سال خوش تھے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ شہباز شریف اپنی پارٹی کے قائد سے مشاورت کرنے لندن گئے ہیں، وزیراعظم واپس آکر پی پی قیادت اور مولانا صاحب سے بھی مشاورت کریں گے، عمران خان سے نہ کسی نے پوچھا ہے نہ پوچھیں گے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ بقول خان صاحب کے وہ طوفان لا رہے ہیں جو ملک کے لیے نقصان دہ ہے، مسلح ہوکر اسلام آباد آئیں گے تو  قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ غیر قانونی صورتحال کیلئے غیر معمولی قوانین لاگو کرنے ہوتے ہیں، جو جماعت تشدد کرنے جا رہی ہے اس کے ساتھ کیا کرنا چاہیے، فیصلہ کرنا ہوگا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *