[ad_1]

فیڈرل سروس ٹریبونل نے سی سی پی او لاہور کی معطلی کا وفاق کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

فیڈرل سروس ٹریبونل اسلام آباد نے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمود ڈوگر کی معطلی کے خلاف تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔

فیصلے میں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی معطلی کا وفاقی حکومت کا نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا۔

عاصم اکرم اور مشتاق جدون پر مشتمل ٹریبونل نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ سی سی پی او لاہور کے تبادلے سے متعلق 5 نومبر کا نوٹیفکیشن معطل کیا جاتا ہے۔

ٹریبونل کے فیصلے میں مزید کہا گیا کہ وفاقی حکومت نے قوانین کے برعکس سی سی پی او لاہور کو معطل کیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ سی سی پی او لاہور کی معطلی سپریم کورٹ کے فیصلوں کے بھی برعکس ہے۔

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی اپیل منظور کی جاتی ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *