[ad_1]

حکومتی دعووں کے باوجود معاشی چیلنجز بڑھ رہے ہیں، شوکت ترین

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت کے دعووں کے برعکس معاشی چیلنجز بڑھ رہے ہیں۔

ایک بیان میں شوکت ترین نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کے شدید حکیمانہ علاج کے باوجود اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے ذخائر بہتر نہیں ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سردیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ ٹیرف میں 235 فیصد اضافے کے باوجود ہو رہی ہے۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ محصولات کی وصولی میں بڑی کمی اور نئے ٹیکسوں پر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اصرار کر رہا ہے۔

شوکت ترین نے دعویٰ سے کہا کہ اب الیکشن کرانے اور موجودہ حکومت کے جانے کا وقت ہو رہا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *