[ad_1]

راستے بند کرکے ملک میں سرمایہ کاری کا پہیہ جام کیا جا رہا ہے، حافظ حمداللّٰہ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللّٰہ کا کہنا ہے کہ سڑکیں اور راستے بند کرکے ملک میں سرمایہ کاری کا پہیہ جام کیا جا رہا ہے۔

اپنے بیان میں حمداللّٰہ نے کہا کہ پنجاب پولیس اور حکومتی سرپرستی میں راستے بند کیے جا رہے ہیں، عمران خان اپنی من مانیوں کیلئے پاکستان کو ’بنانا ریپبلک‘ بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 4 سال کے دور حکومت میں ملک کا معاشی بھٹہ بٹھا دیا، ٹریفک بلاک کرکے بوڑھوں، بچوں اور بیماروں کو رونے پر مجبور کر دیا گیا ہے۔

حافظ حمداللّٰہ نے مزید کہا کہ عمران خان کی اصل لڑائی مرضی کے آرمی چیف کیلئے ہے تو عوام کو سزا کیوں؟



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *