[ad_1]

عمران کے کہنے پر میجر جنرل فیصل نصیر سے ملاقات کی، میجر (ر) خرم حمید

سابق وزیراعظم عمران کے دیرینہ ساتھی میجر (ریٹائرڈ) خرم حمید روکھڑی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے عمران خان کے کہنے پر میجر جنرل فیصل نصیر سے تین مرتبہ ملاقات کی، تیسری ملاقات میں رہنما تحریک انصاف سلمان احمد بھی موجود تھے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میجر جنرل فیصل نصیر سے ملاقاتوں کے لیے عمران خان سے اجازت لی تھی۔

میجر (ریٹائرڈ) خرم حمید روکھڑی کا کہنا تھا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد بھی ان سے کہا گیا کہ میجر جنرل فیصل نصیر سے ملاقات کرائی جائے جس پر انھوں نے ملاقات کرانے سے انکار کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے علاوہ صدر عارف علوی اور فیصل واوڈا بھی فوجی قیادت سے ملاقات کروا چکے ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *