[ad_1]

عمران خان کی سیکیورٹی پر ماہانہ کروڑوں روپے کے سرکاری اخراجات

عمران خان کی سیکیورٹی پر حکومت کے ماہانہ کروڑوں روپے کے اخراجات ہورہے ہیں۔ 

اسلام آباد سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ‏وفاقی حکومت نے عمران خان کی سیکیورٹی پر اٹھنے والے اخراجات کی تفصیلات جاری کر دیں۔ 

جس کے مطابق عمران خان کی سیکیورٹی پر تعینات وفاقی اہلکاروں کی مد میں1 کروڑ 43 ہزار 800 روپے اخراجات کیے گئے۔ وفاق کے علاوہ دیگر سیکیورٹی کی تعیناتی پر ماہانہ 44 لاکھ 40 ہزار روپے کے اخراجات ہوئے۔

 دستاویز کے مطابق سیکیورٹی پر تعینات گاڑیوں کی مینٹینس اور پیٹرول پر ماہانہ 4 لاکھ 20 ہزار سے زائد اخراجات ہوئے۔ 

دستاویز کے مطابق عمران خان کی سیکیورٹی پر مجموعی طور پر ماہانہ 2 کروڑ 19 لاکھ سے زائد کے اخراجات ہوئے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *