[ad_1]

مصطفیٰ نواز کھوکھر—فائل فوٹو
مصطفیٰ نواز کھوکھر—فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے۔

سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو جمع کرا دیا ہے۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر کی جانب سے دیے گئے استعفے کے متن میں کہا گیا ہے کہ سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی ہدایت پر اپنا استعفیٰ پیش کر رہا ہوں۔

اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

میڈیا سے گفتگو میں استعفے کی وجہ بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے سینئر رہنما سے ملاقات میں معلوم ہوا کہ پارٹی کی قیادت میرے سیاسی مؤقف سے خوش نہیں۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ پارٹی کی قیادت نے سینیٹ کی رکنیت سے میرا استعفیٰ مانگا ہے، جس پر میں بخوشی ایوانِ بالا سے استعفیٰ دینے پر راضی ہوں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بطور پارٹی ورکر عوامی مفاد کے امور پر رائے کا اظہار کرنا اپنا حق سمجھتا ہوں، سینیٹ کی نشست دینے پر پارٹی قیادت کا شکر گزار ہوں۔

ذرائع کے مطابق مصطفیٰ نواز کھوکھر کو فاروق ایچ نائیک نے پارٹی قیادت کا پیغام پہنچایا تھا۔

واضح رہے کہ مصطفیٰ نواز کھوکھر 2018ء میں پیپلز پارٹی کی نشست پر سندھ سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *