[ad_1]
اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے سندھ میں اہم اور بڑی کارروائیوں کے دوران منشیات کی عرب ممالک میں اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے مرکزی کرداروں کو گرفتار کر لیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں منشیات کے مین سپلائرز، ترغیب دینے والے اور کیریئر شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان میں عبدالجمیل خلیل (سورس آف سپلائی) پشاور کا رہائشی ہے جبکہ شمیم خان مین ہینڈلر اور سپلائر ہے جو کراچی کا رہائشی ہے۔
گرفتار ملزم محمد افہام منشیات پہنچانے والا کردار ہے جو کراچی کا رہائشی ہے، ملزمان کے قبضے سے ہیروئن بھرے 428 کیپسولز اور 259 چرس بھرے کیپسولز برآمد ہوئے۔
ملزمان سے مجموعی طور پر 3 کلو 600 گرام چرس برآمد کی گئی ہے۔
یہ گروہ کم آمدنی والے عام لوگوں کو مختلف لالچ دے کر عرب ممالک میں کیپسولز اور دیگر طریقوں سے منشیات اسمگلنگ میں ملوث رہا ہے۔
اے این ایف نے بلوچستان کے علاقے کیچ میں کارروائی کرتے ہوئے 400 کلو گرام چرس برآمد کی ہے۔
اے این ایف اور ایف سی کی خیبر میں مشترکہ کارروائی میں پلاسٹک کے تھیلوں سے 20 کلو چرس برآمد ہوئی۔
ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
[ad_2]