[ad_1]
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ ڈرون اور سی سی ٹی وی کیمروں سے لانگ مارچ اور اسکے روٹ کی نگرانی کی جائے گی، روٹ کی عمارتوں پر پولیس کمانڈوز تعینات کیے جائیں گے۔
لاہور میں وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کی زیر صدارت اجلاس میں لانگ مارچ ٹوبہ ٹیک سنگھ روٹ کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے شرکا کو بہترین سیکیورٹی فراہم کریں گے، سیکیورٹی پلان پر من و عن عملدر آمد یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کنٹرول روم 24 گھنٹے کام کرے گا، متعلقہ ادارے امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنائیں گے۔
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ جلوس میں کنٹینر پر بلٹ پروف روسٹرم اور بلٹ پروف شیلڈز کا استعمال یقینی بنایا جائے۔
واضح رہے کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر لانگ مارچ کے قافلے کی قیادت کریں گے۔
[ad_2]