[ad_1]
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق یوسی چیئرمین امتیاز باگڑی کو پولیس نے وزیرآباد سے حراست میں لے لیا ہے۔
وزیر آباد پولیس نے امتیاز باگڑی کو حراست میں لینے کی تصدیق کردی ہے۔
پولیس نے کہا کہ ن لیگی رہنما کو کل سے شروع ہونے والے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث حراست میں لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق امتیاز باگڑی نے لانگ مارچ روکنے کے لیے اشتعال انگیز بیان دیے تھے۔
مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار چیمہ نے کہا ہے کہ امتیاز باگڑی کو فوری طور پر رہا نہ کیا گیا تو ہم احتجاج کریں گے۔
[ad_2]