[ad_1]
وزیراعظم شہباز شریف کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے سود سے متعلق اعلان کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ وزیر خزانہ کا سود کے خلاف فیصلے پر اپیلیں واپس لینے کا اعلان خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ بینکنگ نظام کو سود سے پاک کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، سودی نظام سے چھٹکارا اور اسلامی نظام کا نفاذ ہی پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے۔
وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی نے مزید کہا کہ اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتے ہیں۔
[ad_2]