[ad_1]

عمران خان کی مرضی کا مقدمہ درج نہ ہونا ریاست کی ناکامی ہے، سپریم کورٹ بار

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی مرضی کا مقدمہ درج نہ ہونے پر ردعمل دیا ہے۔

سپریم کورٹ بار کے صدر عابد زبیری اور سیکریٹری مقتدر اختر شبیر نے مشترکہ بیان میں کہا کہ عمران خان کی مرضی کی ایف آئی آر درج نہ ہونا ریاست کی ناکامی ہے۔

سپریم کورٹ بار نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیرآباد میں پی ٹی آئی لانگ مارچ پر فائرنگ کے واقعے کی ایف آئی آر قانون کے مطابق درج کی جائے۔

صدر اور سیکریٹری سپریم کورٹ بار نے مزید کہا کہ ایف آئی آر کا اندراج ہر شہری کا بنیادی آئینی حق ہے، شکایت کے مطابق ایف آئی آر درج نہ کرنا غیر قانونی اور عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔

سپریم کورٹ بار نے یہ بھی کہا کہ پُرامن احتجاج کرنا ہر شہری کا بنیادی آئینی حق ہے، شہریوں کے حقوق اور جان اور مال کا تحفظ ریاست کی ذمے داری ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *