[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف مصر کا دورہ مکمل کرکے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق لندن میں وزیراعظم شہباز شریف اپنے بھائی اور ن لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات میں چند اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف عمران خان کے لانگ مارچ اور دیگر ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر نواز شریف سے مشاورات کریں گے۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے شرم الشیخ میں ہونے والے کوپ 27 اجلاس میں پاکستان کا موقف پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ غیر معمولی بارشوں کے باعث طغیانی سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے 8 ہزار کلومیٹر طویل سڑکیں اور 3 ہزار کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک متاثر ہوا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *