[ad_1]

احسن اقبال کی مذاکرات کیلئے پی ٹی آئی سے رابطوں کی تصدیق

وفاقی وزیر احسن اقبال نے مذاکرات سے متعلق تحریک انصاف سے رابطوں کی تصدیق کردی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران احسن اقبال نے پی ٹی آئی سے رابطوں کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کچھ سنجیدہ لوگوں نے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا تھا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ لیکن عمران خان کی ضد اور انا کے آگے کوئی کچھ نہیں بول سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسی لیے پی ٹی آئی کے سنجیدہ لوگ بھی بے بس ہوجاتے ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *