[ad_1]
ترجمان گجرات پولیس کا کہنا ہے کہ سانحہ وزیرآباد کے تمام شواہد محفوظ کیے گئے ہیں، پوری جائے وقوعہ کو تاحال مکمل محفوظ رکھا گیا ہے تاکہ شہادت ضائع نہ ہو۔
ایک بیان میں ترجمان گجرات پولیس نے کہا کہ شواہد بروقت اکٹھے نہ ہونے یا ضائع ہونے کا تاثر درست نہیں، پولیس نفری 24 گھنٹے جائے وقوعہ کی حفاظت کے لیے 3 شفٹوں میں ڈیوٹی دے رہی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سانحے کے بعد پولیس نے تھانہ سٹی وزیرآباد کے روزنامچے میں حسب ضابطہ رپورٹ درج کی۔
انہوں نے بتایا کہ وزیرآباد پولیس نے زخمیوں کے میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹ حاصل کیے۔
ان کا کہنا تھا کہ متوفی معظم کا پوسٹمارٹم کرایا گیا، پنجاب فارنزک ٹیموں نے بروقت پہنچ کر جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کیے۔
[ad_2]